آج سندھ میں کورونا کے 163 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

48

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8497 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 163 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1473095 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 140294 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 137 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 132933 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد2551 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 4810 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4506 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 298 مریض زیرِ علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 148 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 163 کورونا کیسز میں 22 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 14، ضلع وسطی 5، ضلع ملیر 2 اور ضلع غربی 1 جبکہ ضلع جنوبی اور ضلع کورنگی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد9، دادو 8، جامشورو 6، سانگھڑ 4، گھوٹکی 3 اور لاڑکانہ 3، مٹیاری، میرپورخاص، سجاول اور ٹنڈوالہیار میں 2-2 کیسز، شہید بینظیر آباد، شکارپور، ٹنڈومحمد خان، عمرکوٹ اور بدین میں 1-1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں