آزربائیجان، آرمینیا میں جھڑپوں کا پانچواں روز،127 افراد ہلاک

آزربائیجان، آرمینیا میں جھڑپوں کا پانچواں روز،127 افراد ہلاک 136

عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود آزربائیجان اورآرمینیا کےدرمیان متنازع ریجن نگورنوکاراباخ میں پانچویں روزبھی جھڑپیں جاری ہیں، جس میں 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزربائیجان کی وزارت دفاع نےکہا ہے کہ ان کی فورسز نے متنازع ریجن میں آرمینیا کی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کاراباخ ریجن کے حکام کے مطابق رات بھر دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

روس اور فرانس کے صدور کے درمیان فون پر کاراباخ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو آزربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خواہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں