اپوزیشن کی اے پی سی کا مقام تبدیل

74

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقام کی تبدیلی شرکاء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

اس سے قبل اے پی سی کلب روڈ پر ایک ہوٹل میں ہونا تھی تاہم اب یہ جی فائیو کے ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ اے پی سی میں شرکت کرنے والے مسلم لیگ نون کے وفد میں صدر محمد شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال ، سردار ایاز صادق ،پرویز رشید ،مریم نواز ،خواجہ سعد رفیق ،رانا ثنا اللہ ،امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گی۔

اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔

اے پی سی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں