ایران میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا

176

ایران میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا، ایک روز میں کورونا کے 5 ہزار 616 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 312 افراد کا انتقال ہوا۔

ایرانی حکام نے تہران اور دیگر بڑے شہروں کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑنے کا خدشہ بیان کرتے ہوئے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ اور اموات 31ہزار 346 ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں