ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا منفرد سپر اسٹور کھول لیا

ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا منفرد سپر اسٹور کھول لیا 139

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلا اور سب سے منفرد سپر اسٹور کھول لیا۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے مرینا بے نامی علاقے میں قائم اسٹور شیشے سے بنا ہے جس سے شہر کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

پانی پر بنا سپر اسٹور تیرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

روم کے قدیم چرچ پینتھون کی طرز پر بنائی گئی گنبد نما عمارت پانی پر تیرتی ہوئی ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے، عمارت پر خوبصورت شیشوں کا کام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمارت کے اندر ترتیب سے لگائے گئے خوبصورت درخت اسٹور میں موجود ایپل کے ملازمین کو ٹھنڈی چھاؤں فراہم کرتے ہیں۔

ایپل نے پانی پر تیرنے والا پہلامنفرد سپر اسٹور کھول لیا
23 زبانوں پر عبور رکھنے والی 148 افراد پر مشتمل ٹیم اسٹور میں آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں