ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق

135

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی) کراچی غلام نبی میمن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

غلام نبی میمن نے گزشتہ روز عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کی رپورٹ آگئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر گھر پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد شمار کے مطابق اس دوران 4 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 162 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں