ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی

150

عالمی صرافہ میں سونےکی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 4 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 866 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں