ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی 124

ملک میں گذشتہ روز سونے کی ایک تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد بدھ کو 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 258 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 886 روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں