ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چار سو روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 343 روپے کم ہوکر 96 ہزار 965 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر بڑھ کر 1926 ڈالر فی اونس ہے۔