برج خلیفہ ’سالگرہ مبارک شاہ رخ خان‘ سے روشن

81

دبئی (جنگ نیوز )معروف اداکار شاہ رخ خان 2نومبر کو 55 سال کے ہو گئے۔ ان کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا جیسے سیلاب آ گیا۔تاہم ان میں سب سے زیادہ دلکش مظاہرہ دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کی جانب سے دیکھنے میں آیا۔شاہ رخ خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پیر کی شب برج خلیفہ کی عمارت کو روشن کیا گیا۔شاندار پروجیکشن میں ایک پیغام شامل تھا جس میں ’سالگرہ مبارک شاہ رخ خان‘ کے بعد اداکار کے ایک دو کلپس اور ’بالی وڈ کے بادشاہ‘ کے متن بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں