برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کے یہاں کوما کے دوران جڑواں بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچے دونوں اب بہتر ہیں۔
برطانیہ کے شہربرمنگھم میں خاتون رواں سال مارچ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔
25 ہفتوں کی حاملہ خاتون کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔
وینٹی لیٹر پر انڈیوسڈ کوما کے دوران خاتون کے یہاں آپریشن کے ذریعے جڑواں بچوں کی قبل ازوقت پیدائش عمل میں آئی۔
خاتون آئی سی یو میں 16 دن رہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اور ان کے جڑواں بچے بہت بہتر ہیں۔