عالمی یوم نمونیا پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ نمونیا سردیوں کے دوران تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے۔
کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سندھ میں1 ماہ کے دوران1 لاکھ 87 ہزار نمونیا کے کیس رپورٹ ہوچکے۔ بچوں میں نمونیا کا مرض بہت زیادہ تعداد میں پایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سانس میں دشواری، بروقت علاج نہ ہونے پر نمونیا جان لیوا ہو سکتا ہے۔ نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین موجود ہے، 3 مراحل میں لگائی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دو سال تک کے بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔









