برینڈن ٹیلر کی وکٹ لے کر خوشی ہوئی: افتخار احمد

137

قومی کرکٹ ٹیم کے 30 سالہ آل راؤنڈر افتخار احمد نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برینڈن ٹیلر کی وکٹ لے کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان نے مجھ پر اعتماد کر کے اس وقت بولنگ دی جب زمبابوے کی پارٹنرشپ لگی ہوئی تھی۔

کرکٹر افتخار احمد نے کہا کہ میں بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں لیکن میں نے ڈومیسٹک میں کافی وکٹیں لی ہیں، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ سے کپتان اور ٹیم مجھ پر اعتماد کرتی ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ میرا پلان زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کروانا تھا جس سے بلےباز پر پریشر پڑتا ہے۔

افتخاراحمد نے کہا کہ عماد وسیم اچھے بولر ہیں لیکن ان کا دن نہیں تھا جس کی وجہ سے مجھے بولنگ ملی، انہوں نے کہا کہ پانچ کی پانچ وکٹیں مجھے پسند ہیں لیکن برینڈن ٹیلر کی وکٹ لے کر خوشی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں