بھارتی شہری بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پیش

275

بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی نے اپنی بیوی کا سر قلم کر کے کٹے ہوئے سر سمیت پولیس اسٹیشن میں جا کر گرفتا ری دے دی۔

پڑوسی ملک بھارت سے اکثر اوقات غیر معمولی واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں جنہیں سننے کے بعد سکتے کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے، ایسی ہی ایک خبر آ ج صبح سے بھاری میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں واقع جگہ بندہ میں ایک شخص نے مذہبی بے ادبی کے شبے میں اپنی بیوی کا سر قلم کر دیا، ملزم نے بیوی کے کٹے ہوئے سر سمیت قریبی پولیس اسٹیشن میں جا کر گرفتاری دے دی، واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا ، ملزم چنار یادیو کا اپنی بیوی وِملا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں چنار نے بیوی کا سر قلم کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم چنار یادیو اپنی بیوی کا سر تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد بابیرو پولیس اسٹیشن لے کر آیا اور اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کے آگے سرینڈر کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یادیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتول خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں