بھارتی شہری کو اپنا گنج پن بیوی سے چھپانا مہنگا پڑ گیا

174

بھارت میں ایک شہری کا گنجا ہونا اور اُسے اپنی بیوی سے چھپانا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی نے حقیقت سامنے آنے پر شوہر کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

مہاراشٹر کی 27 سالہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ کیا ہے، دونوں کی ارینج میرج ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کیے گئے مقدمے میں کہا کہ اس کا شوہر گنجا تھا اور وہ نقلی بال لگاتا تھا لیکن یہ بات اُس نے کبھی بتائی ہی نہیں، جس کی وجہ سے وہ صدمے میں ہے۔

خاتون نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ ان کے شوہر گنجے ہیں تو وہ کبھی ان سے شادی نہیں کرتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خاتون کے 29 سالہ شوہر جو نجی کمپنی میں ملازم ہیں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دے دی اور ساتھ ہی پولیس کے روبرو پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں