ھارت میں بیٹے کے خواہشمند سنگدل باپ نے اپنے ہونے والے بچے کی جنس جاننے کے لیے 5 بیٹیوں کی ماں کا پیٹ چاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بڈاؤں کے علاقے نیک پور میں پیش آیا۔
پننا لال نامی ایک شخص نے اپنی حاملہ خاتون کا تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کردیا۔
رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی پہلے سے ہی 5 بیٹیاں موجود تھیں، جبکہ حاملہ بیوی کا مبینہ طور پر پیٹ چاک کرنے کی وجہ بھی یہی جاننا تھا کہ کیا اس مرتبہ وہ بیٹے کو جنم دے رہی ہیں؟
حکام نے بتایا کہ زخمی خاتون کو انتہائی تشویش ناک حالت میں بریلی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پننا لال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کے پیچھے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پننا لال ایک بیٹے کا خواہشمند ہے اور اس نے یہی جاننے کے لیے اپنی بیوی کا پیٹ چاک کردیا کہ کیا پیدا ہونے والا لڑکا ہے یا لڑکی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔