یک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کے لیے انسان تو مختلف سواریوں کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اب اژدھے بھی رکشہ میں سفر کرنے لگے ہیں۔
جی ہاں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک رکشے سے 5 فٹ لمبا اژدھا بر آمد ہوا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ روڈ پر کھڑا تھا تاہم اس وقت اس رکشے میں کوئی بھی موجود نہیں تھا، رکشے کے مالک نے جیسے ہی اپنے رکشے میں اژدھے کو موجود پایا اس نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف کو کال کرکے اطلاع کردی۔
رپورٹ کے مطابق رکشے کے مالک نے اژدھے کو سی این جی کٹ کے ساتھ بیٹھے دیکھا تو وہ خوفزدہ ہوگیا تھا اور اس نے فوراً ہی محکمہ وائلڈ لائف اور سماجی اداروں کو مدد کے لیے کال کی۔
رکشے کے مالک کی اطلاع پر ریسکیو ادارے کی جانب سے عملے کے دو لوگ آئے اور انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے کے جدوجہد کے بعد اژدھے کو قابو کرلیا۔