تیونس: کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

139

شمالی افریقی ملک تیونس میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث بڑے شہروں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جزوی لاک ڈاؤن آج (جمعرات) سے تیونس سمیت اریانہ، بن عروس اور منوبہ میں لگایا جائیگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل کرفیو ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت تیونس اور بڑے شہروں کی تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات معطل رہیں گے۔ ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز میں صرف ہوم ڈلیوری یا ٹیک اوےکی اجازت ہوگی۔

گورنر تیونس کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر میں سختی کورونا کی دوسری لہر کے باعث ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک روز میں ایک سے دو ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اقتصادی صورت حال مکمل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ تیونس میں اب تک کورونا سے 364 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں