جمائما کا پسندیدہ ڈرامہ کونسا؟

240

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان نے نیٹ فلکس کی اپنا پسندیدہ سیریز کے حوالے سے بتادیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈرامہ سیریز ‘دی کوئینز گیمبٹ‘ ایک شاندار سیریز ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ امریکی ڈرامہ 23 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے، ڈرامے کی ٹوٹل اقساط کی تعداد 7 ہے۔

اس سے قبل جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’رامی‘ کو ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہونے پر جمائما نے سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار رامی یوسف کی تعریف میں ایک پوسٹ کی۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے امریکی سیریز ’رامی‘ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ شو بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور انہیں یہ سیریز بے حد پسند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں