جنوبی ایشیا بڑھتی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا خطرناک ترین زون قرار

161

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جنوبی ایشیا کا خطہ غیرہنرمندآبادی میں اضافے کی وجہ سے خطرناک زون میں ہے۔ پاکستان دنیا کا پانچواں گنجان آباد ملک ، آبادی کی شرح میں تیزرفتار اضافہ مسائل کی علامت بن گیا، اگلے30 سال میں پاکستان کی کل آبادی کے نصف کے برابرمزید آبادی بڑھ جائیگی۔ بین الاقومی آبادی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی تقریباً 7 ارب 80 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ جنوبی ایشیا کا خطہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا خطرناک ترین زون قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی مختلف مسائل کا سبب ہے جن میں سرفہرست خوراک کا بحران ہے۔ اس کے علاوہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی وجہ سے پانی کا بحران، روزگار کے مسائل، صحت اور ماحولیاتی پریشانیاں، رہائش اور تعلیم کے مسائل کے علاوہ غربت کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بہبود آبادی کے ماہرین نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پا کر ان مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ وسائل میں اضافہ بھی ضروری ہے تاکہ خوراک اور پانی کے مسائل جنم نہ لے سکیں، اسی طرح بہتر منصوبہ بندی سے روزگار، صحت، ماحولیات، رہائش اور تعلیم کے مسائل پر بھی قابو پانے کے ساتھ ساتھ غربت کی شرح کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں