جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کی ناکا م،دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک

61

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن آن لائن)سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے والا دہشتگردوں کا سرغنہ مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ ماراگیا دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے قتل میں ملوث تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں