جنوبی کوریا ، عمارت میں خوفناک آتشزدگی

153

جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جنوبی کوریا کے جنوبی مشرقی شہر بوسان کے ضلع ڈول ڈونگ کی 33 منزلہ عمارت میں آگ رات 11 بجکر 7 منٹ پر 12ویں منزل پر قائم اپارٹمنٹ میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور رہائش پذیر افراد کو عمارت سے باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کو آغاز کردیا گیا ۔

ہوا کے تیز دباؤ کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا ہے جبکہ ہواؤں کے باعث آگ نے قریبی شاپنگ سینٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے باعث خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ سے متاثرہ 15 افراد کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں