جوبائیڈن قوم میں اتحاد قائم کرنے والے لیڈر ہیں، کمالہ ہیرس

121

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی قوم میں اتحاد قائم کرنے والے لیڈر ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امریکا کی نو منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس نے اس موقع کی تصویر شیئر کی ہے جب اُن کی اور جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان ہوا تھا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمالہ ہیرس اور جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں جیت کی خوشی میں جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کمالہ ہیر س نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’جوبائیڈن ایک شفا بخش، اتحاد قائم کرنے والے اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔‘

امریکا کی نائب صدر نے کہا کہ ’جوبائیڈن ایک ایسے شخص ہیں جن کے اپنے نقصانات کے تجربوں نے اُنہیں قوم کے جذبات کو محسوس کرنا سیکھایا ہے ۔‘

کمالہ ہیرس نے کہا کہ ’اس سے بحیثیت قوم ہمیں ایک ہوکر کام کرنے میں مدد ملے گی۔‘

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار کمالہ ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، کمالہ ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں