جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے 90

امریکا کے نو منتخب صدرجوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق خارجہ اُمورکےماہر انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ اور جیک سلیوان کونیشنل سیکیورٹی مشیر منتخب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ اُمیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئےہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی تھی۔

دوسری جانب اُن کے حریف ری پبلکن اُمیدوارصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں