جولائی، اگست میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

121

رواں مالی سال کےابتدائی دوماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد جبکہ ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ سے بھی اسی عرصے کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 310 فیصد کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا، اگست میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ناروے سے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اگست کے اعداد شامل کرلینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 21 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دومہینوں کے مقابلے 21 فیصد کم ہے۔

دو ماہ میں ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 22 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی ، البتہ ملکی نجی شعبے میں اسٹاک مارکیٹ سے 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا ہے۔

ملکی سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری تقریبا 16 فیصد کمی ہوکر 5 کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں