جیت کا دعویٰ، ٹوئٹر نے ٹرمپ کی ٹوئٹ ہٹادی، فیس بک اور انسٹاگرام کا بھی ایکشن

62

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدارتی انتخابات کے دوران صدر ٹرمپ کی جانب سے جیت کے دعوے بعد مائیکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئٹر نے ان کی ٹوئٹ ہٹادی جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ایکشن لیا۔ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کو متنازع قرار دیا۔ ٹوئٹر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ صدارتی انتخابات سے متعلق گمراہ کن ہے۔انسٹاگرام اور فیس بک نے بھی صدر ٹرمپ کی جانب صدارتی انتخابات میں جیت کا دعویٰ کرنے کی تردید کر دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور بڑی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو فوری ایک نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں تردید کی ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں