جیسنڈا کا دو سے تین ہفتوں میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان

122

نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت کی رہنما جیسنڈا آرڈن نے اگلے دو سے تین ہفتوں میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کی رہنما جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو سے تین ہفتوں کے اندر نئی حکومت تشکیل دیں گی۔

انہوں نے کہاکہ 1996 ءکے بعد سے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں کسی پارٹی نے اتنی اکثریت حاصل کی ہے کہ وہ اکیلے حکومت بنا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے پارلیمان کی 120 میں سے 64 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں