حکومت ووٹ سے نہیں دھونس سے آئی ہے، طلال چوہدری

49

رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ووٹ سے نہیں بلکہ دھونس سے آئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ ووٹ کی عزت کا حکومت کو نہیں پتہ کیوں کہ یہ ووٹ سے نہیں آئے، حکومت ووٹ سے نہیں دھونس سے آئی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزراء اور وزیراعظم نے مریم نواز کےخلاف کل سازش تیار کی ہے، جلسہ ہوگا تو معلوم ہو جائے گا کہ ووٹ سے کون آیا اور دھونس سے کون آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلیل شرقپوری شیر کے نشان پر ووٹ لے کر آئے، نواز شریف کی قیادت کا احترام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں