برطانیہ میں موٹروے پر چلتی گاڑی میں اسنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے خاتون توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سڑک پر گرگئی۔
برطانیہ میں ایک خاتون ایم 25 موٹروے پر چلتی گاڑی سے اس وقت گر ی جب وہ کھڑکی سے باہر نکل کر اسنیپ چیٹ کی ویڈیو بنارہی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ خاتون پیر کے روز دوپہر ڈیڑھ بجے جنکشن چھ اور کلاکٹ سروس ایریا کے مابین لائیو لین میں گریں، وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پیرا میڈیکس نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی، اس واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔