دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف پُر تشدد واقعات میں اضافہ، یونیسکو

139

پیرس (اے ایف پی، جنگ نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مظاہروں کے دوران صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، اقوام متحدہ نے صحافیوں کے خلاف پُرتشدد واقعات میں تیزی سے اضافے کی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک بڑی وجہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو قرار دے دیا۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ثقافتی ایجنسی نے کہا کہ امسال جنوری اور جون کے درمیان 21 مظاہروں کے دوران صحافیوں پر حملہ ہوئے اور انہیں گرفتار کیا گیا یا بعض واقعات میں ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے غیرقانونی طاقت کے استعمال کے دوران صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا۔ 65 ممالک میں ہونے والے مظاہروں کی تحقیقات کرنے والے یونیسکو کے مطابق 2015 اور 2020 کے وسط کے دوران ہونے والے مظاہروں کے دوران کم از کم 10 صحافی مارے گئے تھے جبکہ صحافیوں پر حملوں یا گرفتاریوں کے 125 واقعات پیش آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں