دوران پرواز ’الو‘ کی کاک پٹ میں انٹری

153

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھر کر منزل کی جانب رواں دواں تھا اس دوران الو اچانک کاک پٹ میں داخل ہوگیا جسے دیکھ کر پائلٹ اور عملہ حیران رہ گیا۔

ہوائی جہاز کی چارٹر کمپنی اسکائی ایوی ایشن کے پائلٹ نے بتایا کہ فریسنو اور میڈیرا کاؤنٹی میں جنگل کی آگ بھڑک رہی تھی، اسی دوران پرندہ ہیلی کاپٹر میں اڑتا ہوا آیا اور خاموشی سے کھڑکی کے پاس جاکر بیٹھ گیا۔

اسکائی ایوی ایشن نے واقعے کی تفصیلات اور کاک پٹ پر الو کے بیٹھے ہونے کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کردی۔

الپائنر کا کہنا ہے کہ خدشہ تھا کہ الو کاک پٹ کے گرد اڑنا شروع کردے گا لیکن حیران کن طور پر وہ خاموشی سے کھڑکی کی جانب جاکر بیٹھ گیا۔

ہیلی کاپٹر کے اندر الو کی تصویر فیس بک پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں