دوران پرواز برطانوی شہری کا سیاہ فام خاتون پر تشدد

142

لندن سےترکی جانے والی پرواز میں برطانوی شہری نے سیاہ فام خاتون پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے برطانوی مسافرکو حراست میں لے لیا۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق لندن سے ترکی جانے والی پرواز میں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے برطانوی شہری کو افریقیوں سے متعلق نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے سے منع کیا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر خاتون پر حملہ کیا۔

مذکورہ واقعہ کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے دوران پرواز لوگ برطانوی شہری کو خاتون پر تشددمنع کر رہے ہیں۔

اس موقع پر طیارے کے عملے کی جانب سے بھی معاملے میں مداخلت کی گئی اور بعد ازاں طیارہ لینڈ کرتے ہی ترکی پولیس نے مذکورہ برطانوی مسافر کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں