رحیم یارخان، اسکول میں تاخیر سے آنیوالی طالبات کو مرغا بنادیا گیا

112

رحیم یارخان کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول رکن پور میں تاخیر سے آنیوالی طالبات کو مرغا بنادیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان کےعلاقےرکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تصاویر وائرل ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور سیکریٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ذمہ دار ٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچیوں سے نارواسلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں