زارا نے خود کو اینابیل ڈول قرار دے دیا

زارا نے خود کو اینابیل ڈول قرار دے دیا 152

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کر کے خود کو مشہور زمانہ ڈراؤنی گڑیا ’اینا بیل‘ کی جڑواں بہن قرار دےد یا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’قید‘ کی ہیروئن زارا نور عباس نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دو تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں وہ مشہور زمانہ ڈراؤنی گڑیا ’اینابیل‘ کو دیکھ رہی ہیں۔

زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گڑیا ’اینابیل ڈول‘ شیشے میں بند ہیں جبکہ زارا نور اُنہیں شیشے کے باہر سے ایک تصویر میں حیرانی سے دیکھ رہی ہیں اور دوسری میں گڑیا کو دیکھ کر مُسکرا رہی ہیں۔

زارا نور عباس نے اینا بیل ڈول کے ساتھ اپنی دونوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں دلچسپ کیپشن دیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’جڑواں بہنیں،‘ اور ساتھ میں نظر بد دور کا ایموجی بھی بنا یا ہے ۔

زارا نور عباس کا یہ دلچسپ کیپشن اُن کے مداحوں کو خوب بھایا ہے۔

زارا نور کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں، مداح زارا نور کی تعریفیں کرتے ہوئے اُنہیں ’کیوٹ‘ قرار دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں