سارہ رضی کا اپنی ننھی پری کیلئے جذباتی پیغام

154

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ سارہ رضی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی مرحا کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ رضی نے ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کی ننھی پری نے اُن کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ رضی نے ماں اور بیٹی کے رشتے کو قیمتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماں بننے کے بعد احساس ہوا کہ ماں اور بیٹی کا رشتہ کتنا خوبصورت اور قیمتی ہوتا ہے۔‘

سارہ رضی نے لکھا کہ ’میرے لیے ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے لیکن مجھے ماں بن کر خوشی ہونے کے ساتھ ہی ایک بات کا خدشہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا میں اپنی بیٹی کی پرورش اُسی طرح کرسکوں گی جیسے میرے والدین نے میری پرورش کی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنی بیٹی کو بھی اپنی ہی طرح ایک قابل فخر بیٹی بنانا چاہتی ہوں۔‘

آخر میں اُنہوں نے تمام والدین کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سبھی والدین کو یہ طاقت عطا کرے کہ اُن کی بیٹیاں ا‘ن پر فخر کریں، آمین۔‘

واضح رہے کہ سارہ رضی کے ہاں گزشتہ ماہ 30 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اِس موقع پر سارہ رضی کی بہن عریشہ رضی نے انسٹاگرام پر بھانجی کو اُٹھائے تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ سارہ رضی 2018 میں اپنے کزن عمیر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں