دنیا بھر میں اس وقت ایک ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے جس میں لوگ ذہنی تناؤ کو ختم کرنے کیلئے گائے سے قربت بڑھا رہے ہیں۔
اس ٹرینڈ کا آغاز نیدرلینڈ کے ایک گاؤں سے ہوا ہے جسے ’کاؤ ہگنگ‘ یعنی گائے کو گلے لگانا کا نام دیا گیا ہے ۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کا کہنا ہے کہ ان کے فارم میں لوگ گائے سے ملنے کی تھراپی کے لیے پچھلے 14 برسوں سے آرہے ہیں۔
گائے سے گلے ملنے کو دماغ کی تھراپی بھی قرار دیا جارہا ہے، گائے سے گلے ملنے کی یہ تھراپی انسان کی دماغی صحت کے لیے بے حد مددگار ثابت ہو رہی ہے کیونکہ اس سے اسٹریس اور دباؤ کی کیفیت سے نجات حاصل کرنے میں مدد حاصل ہو رہی ہے۔
ذہنی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے کاؤ ہگنگ تھراپی کا یہ سیشن عام طور پر 3 گھنٹوں تک ہوتا ہے لیکن اس سیشن کے لیے وقت کا تعین کرنا گائے کے مزاج پر انحصار کرتا ہے کیونکہ کچھ گائے انسانوں کے ساتھ زیادہ گھلتی ملتی ہیں اور وہ ان سے دور چلی جاتی ہیں۔