جیو ٹی وی کے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سدرہ بتول نے شوبز انڈسٹری سے 3 سال کی عارضی کنارہ کشی کے بعد واپسی کا اعلان کردیا۔
سدرہ بتول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ گھر پر اور نجی زندگی پر توجہ دینا چاہتی تھیں اسی وجہ سے عارضی طور پر شوبز چھوڑ دیا تھا۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ خود چاہتی تھیں کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دوں، میری پہلی چوائس ہمیشہ سے فیملی رہی ہے، بہت اچھے پروجیکٹس بھی ملے لیکن فیملی کو ترجیح دی۔‘
انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہ ہوسکے۔
سدرہ کا کہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہے دیگر پراجیکٹ بھی ابھی مکمل کروانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ دو بیٹیاں ہیں بڑی بیٹی 31 اکتوبر کو تین سال کی ہوئی ہیں اور چھوٹی بیٹی گیارہ ماہ کی ہیں۔