سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے: شان شاہد

189

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے، لہذا سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستان ٹی وی پر نشر ہونے والے مواد اور پاکستانی سیاست پر کُھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو شاندار کہا تو وہیں یہ بھی کہہ دیا کہ اُن کا پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے انٹرویو میں شان نے پی ٹی آئی کو ملک میں جمہوریت کی آخری امید بھی قرار دیا۔

شان شاہد نے پی ٹی وی پر وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر ہونے والی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ ڈرامے پر بات کرتے ہوئے اسے ایک شاہکار قرار دیا۔

اداکار نے کہا کہ پاکستانی شائقین کے لیے ایسے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں جن سے معلوم ہو کہ ہمارے خطے میں اسلام کیسے پہنچا؟

شان شاہد نے کہا کہ حکومت سمیت کوئی بھی فحاشی اور بے حیائی کا تعین نہیں کرسکتا لیکن خاص حدود کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں