سرگودھا، لڑکی کے عشق میں مبتلا بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا

116

سرگودھا(نمائندہ جنگ) لڑکی کے عشق میں مبتلا بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔

سرگودھا کے قصبہ ڈیرہ یارے والا میں جڑواں ہمشکل بھائی رمضان اور عبدالرحمن ایک لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوگئے اور شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا مگر اس کا ہمشکل بھائی اس کا رقیب بن گیا ۔

رمضان عرف رضا نے اپنی محبت پر 24جون 2020کو اپنا بھائی قربان کردیا ۔ ملزم نے بھائی کو اس وقت قتل کیا جب وہ سو رہا تھا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا ۔

پولیس ڈھائی ماہ تک قتل کیس میں ڈاکوؤں کو ہی تلاش کرتی رہی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آندھے قتل کی تفتیش کو آگے بڑھایا تو ملزم رمضان نے قتل کا اعتراف کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں