سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا مداحوں کو اہم پیغام

139

بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی کے مداحوں کو ایک اہم پیغام دے دیا۔

سویتا سنگھ کیرتی اکثر اپنے بھائی سے متعلق ان کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

اس مرتبہ انھوں نے اپنے بھائی کے مداحوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک تصویر شائع کی جس میں لوگوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر عزم کرنے کا اظہار ہے۔

اپنے پیغام میں شویتا نے سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کو بھی متحد و پُرعزم رہنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام لوگوں پر بھروسہ کرتی ہوں اور اسی یقین سے کامیابی حاصل ہوگی۔

انھوں نے سشانت کے مداحوں کو ’جنگجو‘ پکارتے ہوئے کہا کہ وہ مضبوط اور متحد رہیں، اس چیز کو سمجھیں جو بھی ہم کر رہے ہیں، ہم ایک بڑے مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شویتا نے کہا کہ انصاف کے لیے لڑائی ہمیں متحد کرتی ہے اور اس لڑائی کے علاوہ ہر چیز ثانوی ہے۔

انھوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک پر بھروسہ کرتی ہوں اور اسی بھروسے سے آپ ہمیں جتوائیں گے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ابتداء میں پولیس کی جانب سے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم بعد میں تحقیقاتی اداروں نے مختلف زاویے سے تفتیش کا آغاز کیا تو معاملہ بالی ووڈ میں ڈرگز کے استعمال تک جاپہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں