سشانت کیس حل ہونے کے قریب؟ بہن کا اہم پیغام

سشانت کیس حل ہونے کے قریب؟ بہن کا اہم پیغام 109

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انھوں نے اس امید کا اظہار کیا۔

شویتا کا کہنا تھا کہ ہم سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ہمیں سی بی آئی پر بھروسہ ہے۔

سشانت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ آئندہ کچھ روز بہت اہم ہیں، ہم بہت جلد اچھی خبریں سنیں گے۔

انھوں نے ایک مرتبہ پھر امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔

پولیس کی جانب سے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم بعدازاں جب تحقیقاتی اداروں نے دیگر زاویے سے اس کی تحقیقات کی تو یہ معاملہ سشانت کو ڈرگز دینے اور بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا تک جاپہنچا۔

اسی سلسلے میں سشانت کی سابقہ دوست ریاچکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں