سلمان خان کس کے ہیرو ہیں؟

178

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر بتادیا کہ وہ کس سے ہیرو ہیں۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بھانجی کے ساتھ منفرد انداز میں کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں سلمان خان اپنی بھانجی کے ساتھ باکسنگ کرتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنا گایا گانا ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ گا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ گانا ’میں ہوں ہیرو تیرا‘ سلمان خان نے بالی ووڈ فلم ’ہیرو‘ کے لیے خود گایا تھا جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں وہ شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان کے ہاں گزشتہ سال 27 دسمبر کوبیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا گھر والوں نے’ آیت‘ نام رکھا تھا۔

ارپتا خان اور ایوش شرما کی شادی 18 نومبر 2014 کو فلک نما پیالیس حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ بیٹی سے قبل دونوں کا ایک بیٹا آہل ہے جس کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

سلمان خان بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ارپتا کے بیٹے احیل کےلیے سلمان کے دل میں خاص جگہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں