سندھ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

سندھ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا 131

سندھ حکومت نے وفاق کے ادویات کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لگتا ہے وفاقی حکومت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمت بڑھانا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمت پر حکومت اپنی نااہلی چھپا رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں