سندھ میں سی این جی ناغہ میں اضافہ، اب صرف تین دن گیس دستیاب ہوگی

168

موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی سندھ میں سی این جی کی ناغہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق اب ہفتے میں صرف 3 دن سندھ میں سی این جی دستیاب ہو گی۔

سی این جی ایسو سی ایشن نے بتایا کہ سندھ میں پیر، بدھ، جمعہ اور ہفتہ مقامی سی این جی پمپس بند رہیں گے۔

دریں اثنا سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ 80 فیصد پمپس ایل این جی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ لہٰذا مقامی گیس پر چلنے والے پمپس کی ناغہ میں بتدریج اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں