سندھ ہائیکورٹ، مردم شماری نتائج کیخلاف درخواست پر ادارہ شماریات کو نوٹس

88

کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی مردم شماری کے نتائج کیخلاف دائر کردہ آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ادارہ شماریات کوجواب جمع کرانے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس ارشاد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آئینی درخواست نمبر 4452/2020کی سماعت کی۔ درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان، پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو جواب دہندگان بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسانی سرمایہ کسی بھی معاشرے کا سب سے اہم اثاثہ ہے اور وقتا فوقتا قومی مردم شماری کا انعقاد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں