سیف علی خان بیٹے کو اداکار بنانے کے خواہشمند

156

سیف علی خان نے اپنے اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کو فلموں میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباء پروری عروج پر ہے، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز، موسیقار اور گلوکار اپنے کاندھوں پر اپنے بچوں کو اسی انڈسٹری میں لے آتے ہیں۔

یہاں یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباء پروری پر چلتے ہوئے لیجنڈز اپنے بچوں کو یہاں اپنا جانشین مقرر کر دیتے ہیں۔

بالی ووڈ میں ایک طرف اقرباء پروری پر بحث جاری ہی ہے، وہیں سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو اداکار بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔

ایک نیوز پورٹل سے اپنے بیٹے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تیمور ایک دن اداکار بنے۔

سیلبریٹیز کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر چھوٹے نواب کے دلکش انداز کو سراہا اور کے فیصلے کو سراہا اور اتنی سی عمر میں اتنی فین فالوئنگ کو سراہا۔

قبل ازیں کرینہ کپور نے اکشے کمار کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیمور علی خان ان کے لیے ایک خطرہ ہیں۔

کرینہ کے مطابق ان کے بیٹے کی مقبولیت اکشے کمار کی مقبولیت سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر اکشے کمار اپنی فلم تیمور کے ساتھ ساتھ کوئی فلم ریلیز کرتے ہیں تو چھوٹے نواب کی کلیکشن کھلاڑی اداکار سے زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ تیمور علی خان نے صرف دو برس کی عمر میں اپنی والدہ کرینہ کپور کی مدد سے بالی ووڈ میں قدم تو رکھ دیا تاہم ان کے والد ان کو بڑا اداکار دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں