سیلاب سے متاثرہ بچے نےمحمد حفیظ کو جذباتی کردیا

سیلاب سے متاثرہ بچے نےمحمد حفیظ کو جذباتی کردیا 134

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اندرونِ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بچے کی داستان نے جذباتی کردیا۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ ہاتھوں میں اپنا مرا ہوا مرغا اٹھائے سندھی میں حکومت کی ناکامی کی دُہائی دے رہا ہے۔

گندے پانی میں کھڑا لڑکا جذباتی انداز میں حکومت پر تنقید کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا واپس کرو، پینے کا صاف پانی دے دو۔

بچے نے کہا کہ ’یہ گندہ پانی ہے جسے پی کر میرا مرغا مر گیا، میں پیوں گا تو میں بھی مرجاؤں گا۔‘

اس وائرل ویڈیو پر محمد حفیظ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک جذبات سے بھرپور خطاب ہے، میں الفاظ سمجھنے سے تو قاصر رہا لیکن احساسات سمجھنے میں کامیاب رہا ہوں۔

محمد حفیظ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام پاکستانیوں کے لیے مساوی مواقع اور سہولیات ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں