شادی ہال، اسکول اور کاروبار کیلئے نئی آفت!! مکمل احوال آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

107

کراچی (جنگ نیوز) کورونا ایس او پیز میں سختی کی وجہ سے شادی ہال، کاروباری افراد اور اسکول مالکان کو تحفظات ہیں۔

اِس حوالے سے جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

دوسری طرف سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہیں، گلگت بلتستان انتخابات کے تازہ ترین سرویز کے مطابق عمران خان مقبول ہیں لیکن یہ مقابلہ بہت سخت ہوگا۔

مشکلات کا شکار پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ”کورونا“ لے ڈوبا، کیا اِس انڈسٹری کو حکومت کا سہارا درکار ہوگا؟۔ وہاں ”پاکستان سپر لیگ“ کا آخری مرحلہ سج رہا ہے جس کیلئے سب تیار ہیں“۔

یہ تمام موضوعات پاکستان کے سب سے مقبول مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر زیر بحث لائے جائیں گے۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں