شاہینہ قتل کیس، ملزم تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا

154

بلوچستان کے ضلع تربت میں خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ۔

ایس ایس پی کے مطابق شاہینہ شاہین قتل کیس میں ان کے نامزد شوہر کی تلاش جاری ہے جبکہ شاہینہ بلوچ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایک، دو روز میں ملنے کا امکان ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق جائے وقوعہ سےشواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع تربت میں قتل ہونے والی خاتون صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن شاہینہ شاہین کے قتل کا مقدمہ ان کے شوہر کے خلا ف درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ مقتولہ کے اہلخانہ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ سٹی تربت میں ان کے شوہر نوابزادہ محراب گچکی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں