شعیب اختر نے ماضی کی یاد تازہ کردی

131

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے ماضی کی اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اکثر ماضی کے قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن سے متعلق پیغامات جاری کرنے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جوانی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر اُس وقت کی ہے جب سابق کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی تھی جبکہ تصویر میں شعیب اختر مائیک میں کسی سے گفتگو کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ ’فیشن تو پھر ہر زمانے میں ہی ضروری تھا۔‘

سابق کرکٹر نے تصویر کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر سال 1997 کی ہے، یہ میری انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا سال تھا۔‘

ٹوئٹ کے آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے سوال کیاکہ ’کیا آپ میں سے کسی نے ’بیگی شرٹس‘ اور بڑے ’بکسوا‘ والے بیلٹس پہنے ہیں؟‘

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگ میں کرکٹ اور راولپنڈی ایکسپریس بھی استعمال کیے۔

سابق کرکٹر کے سوال پر زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ اُنہوں نے بھی اس طرح کی شرٹس پہنی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں